محکمہ زراعت بھاولپور میں پیسٹی سائیڈ ڈیلروں کی تین روزہ تجدید لائنس ٹرنینگ پروگرام اختتام پذیر

بہاولپور(محمد سراج سے)
محکمہ زراعت بھاولپور میں پیسٹی سائیڈ ڈیلروں کی تین روزہ تجدید لائنس ٹرنینگ پروگرام اختتام پذیر۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملک نجم الحسن نے ڈیلرز کو لیکچرز دیتے ہوے کہا کہ پہلے ہمارا محکمہ صرف ٹر نینگ دیتا اور ٹر نینگ سر ٹیفکٹ ایشوز کرتے تھے لائنسس محمکہ زراعت توسیع جاری کرتا تھا اب 2018سے لائنس جاری کرنے کے اختیار اب ہمیں دیدیا گیا ہے اب ڈیلرز کو لائنس کے لیے دوسری فائل بنانے کی ضروت نہیں اب اپ صرف چالان کی کاپی دے گے وہ اپ کو ٹرنینگ سرٹیفکٹ جاری کرنے کے بعد فورا لائنس جاری کردے گا ۔انہوں نے ڈیلر حصرات سے کہا کہ بغیر لائنسس کوئی شخص زرعی ادویات سیل نہیں کر سکتا ۔اگر کوئی شخص بغیر لائنسس دوائی فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ درج کدیا جائے گا اپ لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ اپ ایسے افراد کی نشاہدی کریں ۔ڈیلر بھی اپنے سٹاک رجسٹر،کیش ممیومکمل رکھیں سٹور صاف ستھرا ہوادار ہو ،ایگزاسٹ فین ،آگ بجھانے کے الات مکمل ہونے چاہے ۔اچھی شہرت یافتہ کمپنی سے کام کریں قواہد ضوابط کی خلاف وزری کرنے پر قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ احمدنویداحسن نے گلابی سنڈی کے تدارک پر لیکچردیا ۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل کوسب سے زیادہ گلابی سنڈی نے متاثرکیاہے جس سے پیداوار میں ریکارڈ کمی آئی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت نے گلابی سنڈی کے بروقت تدارک کیلئے گلابی سنڈی مکاؤپیداوار بڑھاؤمہم شروع کررکھی ہے اس سلسلہ میں کاشتکاروں کے کھیتوں اورگھروں میں موجود کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کوالٹ پلٹ کرکے صاف کرنے کچرے کے ڈھیروں اورفالتو ٹینڈوں کوآگ لگانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں کیونکہ موسم میں شدت آنے پرگلابی سنڈی کے انڈوں سے پروانے نکل آتے ہیں جن کاتدارک بے حدضروری ہے ورنہ کپاس کے ٹینڈوں کوشدید نقصان پہنچانے کاموجب بن سکتے ہیں انہوں نے کہا ۔تاکہ گلابی سنڈی کوپرورش پانے کیلئے وقت نہ مل سکے تاکہ گلابی سنڈی مکاؤ مہم کومکمل کرنے کے بعد کپاس کاشت ہوسکے کہ کپاس کی کاشت سے قبل تصدیق شدہ بیجوں کوزہرآلود کرنے کے بعدکاشت کریں جڑواں اورسوراخ والے بیج علیحدہ کردیں کیونکہ ایسے بیجوں میں گلابی سنڈی کے انڈے اورپروانے موجود ہوتے ہیں۔ اس موقع پرڈیلروں کی کثیرتعداد موجود تھی انہوں نے محکمہ پیسٹ وارننگ کی طرف سے دی گئی ہدایات کوسراہااور مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here