محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی کامیاب کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اندرون سندھ سمگلنگ کرنے کی کوشش نا کام ایک من کے قریب منشیات برآمد


OC
اوستا محمد
محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی کامیاب کارروائی بڑی مقدار میں منشیات اندرون سندھ سمگلنگ کرنے کی کوشش نا کام

VC
اوستا محمد
ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کی بڑی کارروائی کوئٹہ سے اندرون سندھ چرس کی اسمگلنگ ناکام بنا کر کار کے خفیہ خانوں سے 32کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کر لیا سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد عبدالجبار بھنگر نے اپنے دفتر میں انسپکٹر جاوید بلوچ ودیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جعفرآباد کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک کار میں کوئٹہ سے اندرون سندھ چرس کی بھاری کھیپ اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال نے اہلکاروں کے ہمراہ ڈیرہ اللہ یار کے زیروپوائنٹ پر کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی کار نمبر اے زیڈ ای 561کو روک کر تلاشی لی دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے 32کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے اسمگلر رستم خان جتوئی کو گرفتار کر لیا ہے سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر عبدالجبار بھنگر نے مزید بتایا ہے کہ برآمد شدہ چرس کی مالیت عالمی ما رکیٹ میں کروڑوں روپے ہے ایکسائز اینڈٹیکسیشن چرس سمیت ہر قسم کے منشیات کے روک تھام کے لیے متحرک ہے ڈیرہ اللہ یار کے راستے اندرون سندھ چرس سمیت دیگر منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کے افسران اپنی ٹیموں کے ہمراہ کارروائیوں میں مصروف ہیں اس سے قبل بھی ایکسائز اینڈ نارکوٹکس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here