صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں تاج روڈ پر لیویز ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہونے والے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا اور دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے میں متعدد دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔



Source link

Leave a Reply