لڈن کے نواحی علاقہ موضع غفورواہ میں رات 1:30 بجے ڈاکوؤں کو روکنے پر چوکیدار کو گولی مار دی گئی

لڈن کے نواحی علاقہ موضع غفورواہ میں رات 1:30 بجے ڈاکوؤں کو روکنے پر چوکیدار کو گولی مار دی گئی
تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو رات 1:30بجے غفورواہ مین مارکیٹ میں واردات کی غرض سے داخل ہوئے تو پہرہ پر مامور چوکیدار شہزاد عرف باگو جس کی عمر تقریبا22 سال تھی نے چور چور کا شور مچایا جس پر ڈاکوؤں نے ریوالور سے سیدھا فائر مارا جو کہ چوکیدار جا لگا جس سے اس کی موقع پر ہی جاں‌بحق ھو گیا اور ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے بجانب کچی پکی روڈ فرار ہوگئے واردات کے بعد15 پر اور تھانہ لڈن کال کی گئی جس پر تقریباً 1 گھنٹہ بعد ایس ایچ او لڈن عبدلستار گجر ،ایس ایچ او ماچھیوال چوہدری حقنواز ایلیٹ فورس ،ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ اور ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق صاحب موقع پر پہنچ گئے
ڈی پی او صاحب نے چوکیدار کے ورثاء کو یقین دہانی کرائی کہ یہ میرا بچہ ھے انشاءاللہ میں بہت جلد ان ڈاکوؤں اور قاتلوں کو گرفتار کرونگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here