تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد فیاض ادھرڑ نے پولیس تھانہ لڈن کو درخواست گزاری کہ ملزمان الطاف، اسحاق نیاز وغیرہ نے ہمارے خلاف کئی جھوٹے مقدمات تھانہ لڈن میں درج کروائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہم ذہنی اذیت کا شکار ہیں ، تمام مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن کی حقائق پر مبنی تحقیقات کروائیں جائیں ، ملزمان نے سیاسی آشیر باد پر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں ، اس کے علاوہ ہماری فصل مکئی کو برباد کر کے محکمہ مال کے ذریعہ ایک سڑک تعمیر کی حالانکہ یہاں پر کوئی سڑک بنتی ہی نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد فیاض کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تھانہ لڈن میں ملزمان کے خلاف جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے ، مسلح ہو کر مجھے حراساں کرنے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے لیکن میری درخواست پر کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے ۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر ملتان سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔

Leave a Reply