لڈن (محمد فہیم کبریا)وہاڑی کو ایجوکیشن سٹی بنائیں گےڈائریکٹر کامسیٹس وہاڑی پسماندہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں کامسیٹس یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی-ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت،تعلیم کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے ہم نوجوانوں کو جدید تعلیم سے ہم آہنگ کر کےاپنا فرض نبھاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد وہاڑی کیمپس ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے مختلف لوگوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہاڑی کو ایجوکیشن سٹی بنا کر پسماندہ علاقے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی میں نئے پروگرامز لائیں گے جس سے مقامی لوگ زیادہ مستفید ہوں گے
واضح رہے کہ ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے چند دن قبل ہی بطور ڈائریکٹر کامسیٹس وہاڑی کیمپس چارج سنبھالا ہے
انکی تعیناتی سے پہلے ڈاکٹر خیرالزمان اس عہدے ہر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے

Leave a Reply