لڈن میں سیوریج کا ناقص انتظام عوام پریشان اصلاح‌احوال کا مطالبہ،محلہ جاوید کوٹ میں‌ڈاکٹر عنائیت حسین کی گلی انتہائی متاثر

لڈن میں سیوریج کا ناقص انتظام عوام پریشان اصلاح‌احوال کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق لڈن میں‌سیوریج کا نظام انتہائی ناگفتہ پا ہے گلیوں‌میں‌گندے پانی نے گزرنا محال کر دیا ہے سب سے زیادہ متاثر محلے جاوید کوٹ،آڑی ،شاہد کالونی،چاہ عیسن والہ اوررحم علی شاہ جوہر وقت گندے پانی میں‌ڈوبے رہتےہیں جہاں سے گزرنا انتہائی مشکل ہے اور سیوریج کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں اکٹھا رہتا ہے محلہ جاوید کوٹ میں‌پانی گزشتہ تین ماہ سے اکٹھا ہے اور پیدل چلنا بھی مشکل ہے جہاں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے یہ مچھر غول کی شکل میں‌حملہ آور ہوتے ہیں‌اور سونا محال کر دیتے ہیں اور یہ صورتحال اس وقت انتہائی پریشان کن حالت اختیار کر جاتی ہے جب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے محلہ جاوید کوٹ میں‌ڈاکٹر عنائیت حسین کی گلی انتہائی متاثر ہے جو سب سے زیادہ مصروف ہوتی ہےگزشتہ چھ ماہ سے پانی میں‌ڈوبی ہوئی ہے. ڈی سی وہاڑی سے عوامی و سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ لڈن میں‌سیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here