لڈن ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر کام کررہی ہے

لڈن ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر کام کررہی ہےاورانشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوگا،ان خیالات کا اظہار وہ موضع علی الدین میں علی الدین کالونی کے سابق کونسلر حاجی غلام یسین گازر کی رہائش گاہ پر ایک اجتماع سے خطاب کررہےتھے،انہوں نے کہا کہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس ہورہاہے،جس پر عنقریب ملک ترقی کی منازل طے کرے گا،انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈالر مستحکم ہو چکا ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے،انہوں اپنے حلقہ کے حوالہ سے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کام میری اولین ترجیح ہیں،کیونکہ میں نے سیاست برائے خدمت کے طور پر جوائن کی ہے، اس سے قبل انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر لڈن کا دورہ کیا اور وہاں کی مشینری ایکسرے مشین،آپریشن تھیٹر ودیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور انہیں درست کروانے اور ہسپتال کی طرف جانے والے روڈ کی تعمیر نو کروانے کی یقین دہانی کروائی،علاوہ ازیں وہ تحریک انصاف کے رہنما مرتضی کملانہ کی رہائش گاہ پر بھی عوام سے خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر سابق ناظم مہرشہادت علی سیال،سابق وائس چئرمین سید ایازشاہ،سابق کونسلر علی شیر،سابق کونسلر حاجی غلام یسین گازر،ضمیرحسین عادل،محمدافضل مختار،جہانگیردولتانہ ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی بہت بڑی تعداد موجود تھی،-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here