لڈن تبدیلی آگئی ہے پرنسپل اورسٹاف کی کمی گورنمنٹ گرلزکالج لڈن کی طالبات کو درجہ چہارم کا سٹاف پڑھانے اورانتظامی امورچلانےلگا،

لڈن (محمد رفیق اپنی بات نیوز )تبدیلی آگئی ہے پرنسپل اورسٹاف کی کمی گورنمنٹ گرلزکالج لڈن کی طالبات کو درجہ چہارم کا سٹاف پڑھانے اورانتظامی امورچلانےلگا، سینکڑوں طالبات کامستقبل داؤپر،طالبات اور والدین پریشان ،ہمارے اختیار میں کہچھ نہیں٫ اعلی اتھارٹی کو آگاہ کردیاہے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجززوہاڑی میاں اطہر تفصیل کے مطابق لڈن کے گورنمنٹ گرلزکالج میں تبدیلی آچکی ہے پرنسپل اور سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو ایل اے اور درجہ چہارم کاسٹاف پڑھانے لگ گیا جبکہ پرنسپل کی سیٹ بھی خالی پڑی ہے جس سے کالج کی سینکڑوں طالبات کامستقبل داؤ پر لگ چکاہےکالج میں لکچرارزکی منظور شدہ 22 سیٹیں ہیں لیکن اس وقت 2 لکچرار ہی پڑھائی کروارہی ہیں جبکہ پرنسپل کی سیٹ سمیت 20 سیٹیں خالی پڑی ہیں اکثر ٹیچرز نے اپنے تبادلے کروالئے ہیں طالبات کےوالدین خدابخش محمد علی ظہور احمد خالد محمود بشیر احمد ودیگرنےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ گرلز کالج میں ریاضی اردو فزکس کیمسٹری بائیالوجی ایجوکیشن اسلامیات ودیگر مضامین کی ٹیچرز کی سیٹ خالی پڑی ہیں ہمای بچیوں کا مستقبل کا کیا بنے گا مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنی بچیوں کو پرائیویٹ کالج میں نہیں پڑھاسکتے اس پر جب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی میاں اطہر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہاکہ ہمارے اختیار میں کہچھ نہںیں اعلی اتھارٹی کو بھی آگاہ کیا ہوا ہے کالج کی پرنسپل تبادلہ کروا کر چلی گئی ہے کوشش کررہےہیں کہ بہت جلد عارضی یامستقل بنیادوں پرسٹاف کوبھرتی کیاجاے- والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here