لڈن:رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے پیسٹی سائیڈ ڈیلر کی دکان کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کاسیڈ مکئ چوری کرلیا،چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران لڈن کا دکانیں بند کر کے احتجاج

لڈن(نامہ نگار)رات کی تاریکی میں نامعلوم چوروں نے پیسٹی سائیڈ ڈیلر کی دکان کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے کاسیڈ مکئ چوری کرلیا،چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران لڈن کا دکانیں بند کر کے احتجاج،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز 11 اور 12 فروری کی درمیانہ شب لڈن میں وارث زرعی کارپوریشن (ٹارزن مرکز)کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر لاکھوں مالیت کا سیڈ مکئی ورائٹی پائینئر P1429 کے تھیلے چوری کرکے فرار ہوگئے،فرنچائزی محمد ارشد لک کے مطابق کرائم سکین یونٹ نے فنگر پرنٹس کے نمونے کے کر تفتیش شروع کردی ہے،یہ یاد رہے کہ چار روز قبل غلام حسین جوئیہ کی دکان سے بھی لاکھوں مالیت کا سیڈ چوری ہو گیا تھا،جس پر انجمن تاجران لڈن نے دکانیں بند کرکے احتجاج کیا،احتجاج میں انجمن تاجران لڈن کے سرپرست اعلیٰ مختار احمد سیال،انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال کملانہ،جنرل سیکرٹری محمد علی دولتانہ،میاں حاجی محمد حنیف آرائیں،محمد مرزالک،محمد ارشدلک،محمد افضل مختار،محمد قمر زمان ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ آئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو تھانہ لڈن کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،لہذا جلد ازجلد چوروں کو گرفتار کیا جائے،جس پر ڈی پی او وہاڑی اور ایس ایچ او لڈن نے جلد چور ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here