اپ ڈیٹ:8 AM , اکتوبر 14, 2021 ویب ڈیسکزمرہ جنرل
ایف آئی اے فائل فوٹوایف آئی اے
لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے سائبرکرائم ونگ نے اعلیٰ افسران کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر حنا محمود نامی لڑکی کو گرفتار کیا ۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے مطابق حنا محمود نامی لڑکی کے خلاف پنجاب اور وفاقی اداروں کے مختلف افسران نے بلیک میل کرنے کی درخواستیں دی تھیں ۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے مطابق ملزمہ کے موبائل سے ان افسران کی درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply