لالیاں: عوام کے ساتھ دیرینہ تعلق اور بزرگوں کی عوامی خدمات کی روایات کو قائم رکھیں گے.قاسم سلیم لالی

لالیاں: عوام کے ساتھ دیرینہ تعلق اور بزرگوں کی عوامی خدمات کی روایات کو قائم رکھیں گے.قاسم سلیم لالی
لالیاں : معروف سماجی, شخصیت قاسم سلیم لالی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انکا لالیاں کی عوام کے ساتھ آباؤ اجداد سے دیرینہ اور بے لوث تعلق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لالیاں کے شہریوں سے انکے خاندان کی وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ لالیاں کی ترقی اور خوشحالی سے تمام علاقے کی خوشحالی وابستہ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے حق کیلئے متحد ہوں اور نواجوان قیادت کو سامنے لائیں تاکہ عوامی امنگوں کودرست ترجمانی میسر ہو سکے۔ آئیندہ بلدیاتی اںتخابات میں حصہ لینے کے حوالےسے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے قاسم لالی کا کہنا تھا کہ اپنے دیرینہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد مناسب وقت پر وہ اس حوالے سے اعلان کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے سیاست میں اعلیٰ اقدار و روایات اور بے لوث خدمت کی اہمیت پر بھی زور دیا.اور کہا کہ اگر خدا نے موقع دیا تو عوام اور علاقہ کی خوشحالی کےلیے کوئی کسر باقی نہ چھوڑنگا.
رپورٹ: شیر محمد لالی.اپنی بات نیوز لالیاں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here