لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلیٰ افسران کا جلالپور پیر والہ کا دورہ اور جلالپور پیر والہ میں جاری جانوروں کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا جائزہ

لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعلیٰ افسران کا جلالپور پیر والہ کا دورہ اور جلالپور پیر والہ میں جاری جانوروں کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا جائزہ
ڈاکٹر احتشام ڈزیز انویسٹیگیشن اینڈ کنٹرول آفیسر راولپنڈی ڈویژن، ڈاکٹر راؤ صابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ڈویژن اور ڈاکٹر چوہدری افضل ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع ملتان نے جانوروں کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر کے ہمراہ جلالپور پیر والہ میں متوقع مختلف فلڈ سیکٹرز کا دورہ کیا اور لوگوں سے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے بارے دریافت کیا۔ اعلیٰ افسران نے جلالپور پیر والہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری سے کام کرنے کےلئے ہدایات جاری کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here