قومی نقصان پہنچانے والے عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا

ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے تاکہ قومی نقصان پہنچانے والے عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔
بجلی چور کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں میپکو کی ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔
تاکہ وہ بھرپور طریقے سے کام کر سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود ، اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین ، ایس ای میپکو الطاف قادر ، اے سی وہاڑی احمد نوید ، اے سی بوریوالا رانا اورنگزیب ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رشید احمد جنجوعہ ، ڈی ایس پی ملک اعجاز ، سی او ضلع کونسل حاجی محمد اظہر ، سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کسی قسم کا دباو خاطر میں نہ لایا جائے جو بھی بجلی چوری میں ملوث ہو چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف ہر صورت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے صارفین جو بجلی چوری میں ملوث ہیں ان کے نام پر دیگر بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے جائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف فوری مقدمات در ج کئے جا رہے ہیں اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ ان قومی ملزموں کو کسی بھی قسم کی رعائیت نہ دی جا سکے۔ ایس ای میپکو الطاف قادر نے اس موقع پر بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرنے میں بہت مدد مل رہی ہے ۔بجلی چوروں کو 11 کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار سے زائد ریکوری ڈالی گئی۔جس میں سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے 66 کروڑ 59 لاکھ ریکوری وصول کر لی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ 862 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے محرم الحرام میں میپکو افسران اور اہلکاران کی طرف سے اپنی ڈیوٹیاں ذمہ داری سے ادا کرنے پر ان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here