قبضہ مافیا نے گلی بند کر دی ہےمتاثرین کی پریس کانفرنس

کھپرو کنبہار محلے کے رہائشی دو بھائیوں سلیم کنبہار اور علی نواز کنبہار نے نیشنل پریس کلب کھپرو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے کارندوں جمن کنبہار اور یار محمد کنبہار نے ہماری گلی بند کرکے ناجائز قبضہ کر لیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمارے خلاف جھوٹی درخواستیں دیکر ہمیں پریشان کررہا ہے جس پر ڈی ایس پی آفس کھپرو میں جھوٹا ثابت ہو کر اپنی درخواست واپس لے گیا مگر اب یار محمد کنبہار کے لڑکوں خیر محمد کنبہار اور شیر محمد کنبہار جو کہ کمپیوٹر اسپیشلسٹ ہیں انھوں نے میرے بھائی علی نواز کنبہار اور کزن جاوید کنبہار کی فیس بک آئی ڈی ہیک کر کے ان پر میرے خلاف الٹی سیدھی باتیں لکھی ہیں جب کہ کھپرو کے بہت سے شریف بچوں کی آئی ڈی ہیک کرکے ان سے بھتہ بھی لیتے ہیں ہم نے سائبر کرائم سیل میں درخواست دائر کی ہے ہم میڈیا کے توسط سے آئی جی سندھ ڈی آئی جی نوابشاه ایس پی سانگھڑ ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کھپرو کنبہار محلے کی گلی سے قبضہ مافیا کا قبضہ خالی کرایا جائے اور شہریوں کی فیس بک آئی ڈی ہیک کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے.M.shabir.kk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here