فیصل آباد کے نیو قائد پبلک ہائی سکول نثار کالونی میں سائنس ماڈل نمائش۔ بچوں نے سائنس اور آرٹس کے مختلف موضوعات پر شاندار ماڈلز پیش کئے۔ اساتذہ نے طلبہ کے کام کو خوب سراہا۔

فیصل آباد کے نیو قائد پبلک ہائی سکول نثار کالونی میں سائنس ماڈل نمائش بچوں نے سائنس اور آرٹس کے مختلف موضوعات پر شاندار ماڈلز پیش کئے۔ اساتذہ نے طلبہ کے کام کو خوب سراہا۔
بچوں کو کتابوں کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینے کیلئے نیو قائد پبلک ہائی سکول نثار کالونی میں ماڈل مقابلوں کروائے گئے۔ طلبہ کے بنائے گئے منفرد اور دیدہ زیب ماڈلز کو نمائش میں بھی رکھا گیا۔ کسی نے بجلی کی بجت کا مشورہ دیتے ہوئے سٹریٹ لائٹ کو سنسرز سے منسلک کیا تو کسی نے ریاضی کی جمع تفریق کو سمجھنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے میتھ مشین بنا کر پیش کی۔۔ نظام شمسی میں سورج اور ستاروں کس طرح گردش کرتے ہیں،، پاکستان کی معروف جگہیں اور مقامات کون کون سے ہیں،، یہ سب بھی طلبہ کے ماڈلز میں بتایا گیا تھا۔۔ کسی نے پاکستان کے چاروں موسموں کے ماڈلز بنائے تو کسی نے لاوا اگلتے پہاڑ بنا کر نمائش میں رکھے۔ پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج آئرن مارکیٹ نصرت جاوید، وائس پرنسپل محمد عمیر نے ماڈلز کا وزٹ کیا اور بچوں کے کام کو داد دیتے نظر آئے۔۔ مسز بشرہ اختر، میاں محمد منیر، نازیہ مجید، سعدیہ مجید، ردا وحید، ردا یوسف، رابیل ندیم، سعدیہ رشید، سہرش جمیل، رضیہ جاوید ودیگر ٹیچرز نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ایسے سرگرمیوں کو بچوں کی لرننگ کیلئے ضروری قرار دیا۔
رپورٹ رانا وقاص مصطفائی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here