فقیر والی
جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا جرائم کی سرکوبی کے لیے پولیس ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی ان خیالات کا اظہار تھانہ فقیر والی کے ہر دل عزیز ایس ایچ او غلام شبیر شاہ نے اسلم ولد امیر قوم چھینہ سکنہ ضلع وہاڑی کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ ملزمان چوہدری نوید پورے وال کے ٹریکٹر شو روم سے رات کی تاریکی میں ساتھیوں کے ہمراہ تالے توڑ کر ٹریکٹر چوری کر کے لے گئے تھے
پولیس تھانہ فقیر والی نے ڈی پی او بھاول نگر قدوس بیگ اور ایس ڈی پی او ہارون آباد گل حسن کی ہدایت پر ایس ایچ او غلام شبیر شاہ کی زیر قیادت اے ایس آئی محمد منیر نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع وہاڑی سے ملزم اسلم ولد امیر قوم چھینہ سکنہ وہاڑی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ٹریکٹر برآمد کر لیا بوقت گرفتاری ملزم کے قبضے سے ناجائز پسٹل 30 بور بمعہ 5

روند برامد ہوئے
پولیس تھانہ فقیر والی نے ٹریکٹر چوری اور ناجائز اسلحہ برآمدگی کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے
مقامی شہریوں نے پولیس تھانہ فقیر والی کی بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او غلام شبیر شاہ اور انکی پوری پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے

Leave a Reply