(فخرالدین مردان ) تخت بھائی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع اور مردان کے عوام کو بین الاقوامی طرز کی سروس فراہم کر رہا ہے اور اب مردان کے علاقے ہتھیان شیرگڑھ میں بھی مقامی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لئے سروس کا با قاعدہ آغاز ہوگیا ہے.

(فخرالدین مردان )
تخت بھائی ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع اور مردان کے عوام کو بین الاقوامی طرز کی سروس فراہم کر رہا ہے اور اب مردان کے علاقے ہتھیان شیرگڑھ میں بھی مقامی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لئے سروس کا با قاعدہ آغاز ہوگیا ہے.
سیکٹری ریلیف بحالی و آبادکاری عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں ریسکیو 1122 کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق ریسکیو 1122 پہلے دن سے عوام کو بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر کمال شاہ کی نگرانی میں مردان کے دوسرے علاقوں میں عوام کو بین الاقوامی طرز کی سروس فراہم کرنے کیساتھ ساتھ اب ہاتھیان شیر گڑھ کے علاقے میں بھی مقامی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو ریسکیو 1122 سروس فراہم کرنے کے لئے وزیر مملکت برائے پارلمانی امور علی محمد خان نے ریسکیو 1122 سروس کے آغاز کیلئے سٹیشن کا افتتاح کر لیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے پارلمانی امور علی محمد خان ڈائریکٹر پلاننگ ریسکیو 1122 انجنیئر ناصر خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ، سابقہ ناظم اعلیٰ مردان احتشام خان، اور پی ٹی آئی رہنما انجینئر عادل نواز نے شرکت کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے مہمانوں کو سلامی دی اور ا پنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ مہمانوں نے ریسکیو 1122 کے بین الاقوامی طرز کی مشینری کے لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر پلاننگ انجینئر ناصر خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 ہاتھیان شیر گڑھ کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرے گی جس میں آگ بجھانا،ایمبولینس سروس، میڈیکل حادثات، ڈیزاسٹر ایمرجنسی اور مختلف ہنگامی حالات شامل ہیں. انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکار انٹرنیشنل طرز کی ٹرینگ حاصل کر کے آئے ہیں جو کہ ہر ایمرجنسی کو ڈیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.کمال شاہ نے کہا کہ سیکرٹری ریلیف عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے ویثن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بیشتر اقدامات اٹھائی جارہی ہیں جس میں ریسکیو 1122 کو صوبے کے دوسرے اضلاع تک وسعت دینا شامل ہے اور انشاء اللہ بہت جلد صوابائی حکومت کے تعاون سے صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کی سروس فراہم کر دی جائے گی۔آخر میں تقریب سے حطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد نے ریسکیو 1122 کی ہاتھیان شیر گڑھ آمد پر اہل علاقہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ریسکیو 1122 ہاتھیان شیر گڑھ کے عوام کے لیے ایک بہترین تخفہ ہے انہوں نے سیکریٹری ریلیف بحالی و آبادکاری عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کا اس سلسلے میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام سے عوام میں مینڈیٹ حاصل کیا ہے اور ملک میں تبدیلی آچکی ہے جس کی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here