غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کےحوالے سےتحصیل آفس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وہاڑی میں سیمینار کا انعقاد


17 اکتوبر 2019 کو غربت کے خاتمہ کے عالمی کےدن حوالے سےتحصیل آفس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وہاڑی میں ایک سیمینار منعقد ھوا. جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی کثیر تعداد نےشریک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹربی آئی ایس پی وہاڑی ظہیر عباس چدھڑ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے غربت کے خاتمے کےلئے احساس پروگرام کا آغاز کرکے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے جس سے غریب کی کفالت ہوگی اور ان کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں‌گے اور معاشرے کے پسماندہ طبقے میں‌تحفظ اور خوراک کے معیار کو بہتر کرکے انقلابی تبدیلی لائی جائے گی مزید برآں‌ظہیر عباس چدھڑ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں‌کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں‌گے جو غربت کے خاتمہ میں‌سنگ میل ثابت ہوگا. انہوں نے سیمینار میں خواتین کو غربت کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور خوشحالی سروے کے متعلق آگاہی بھی دی اس موقع پر سماجی کارکنان امین انور،میاں عثمان کمبوہ ،ثاقب جوئیہ ایڈووکیٹ، عامر خان لکھویرا شمیم بی بی،حنیفاں‌بی بی ،سکینہ بی بی ،روف خان اور ریاض بی بی بھی موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here