ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں ورلڈ پولیو ڈے 24 اکتوبر کو منایا جائیگا

ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت ملک بھر میں ورلڈ پولیو ڈے 24 اکتوبر کو منایا جائیگا۔ضلع میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر یونین کونسل سطح پر سیمینار،پروگرام،واک اور دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے.24 اکتوبر کو میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان میں دس بجے دن آگاہی سیمینار منعقد ہوگا۔
ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دن منانے کا مقصد عوام میں آگاہی اور مرض کے احساس کو بیدار کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان پولیو کے وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے حساس اضلاع میں شامل ہے۔ضلع میں موجود پانچ سال تک کے ہر بچہ کو ہر مہم میں ہربار قطرے پلائے جائیں۔نسل نو کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے وسیع پیمانے پر آگاہی اور شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی۔عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر عمارشاہ،یونیسیف کے کلیم اللہ طاہر،ضلعی بہبود آبادی ہمامہدی لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی،سی ای او ایجوکیشن ثناء اللہ سہرانی،ذکاء الدین بزدار،قاری جمال عبد الناصر،ڈاکٹر نیاز بلوچ،وقار عزیز قیصرانی،زاہدہ نواز،سید سجاد حسین نقوی اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here