ضلع وہاڑی میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء اکرام کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان

*وہاڑی ( ساجد محمود چوہدری )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے علماء اکرام کا کردار انتہائی قابل تعریف ہے . علماء کرام نے محرم الحرام اور ہرموقع پر فرقہ واریت کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے بھرپور کردار ادا کیا اور امن کے قیام کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی مثالیں قائم کیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں علماء کرام کے امن سیمنیار میں شرکت کے دوران کیا. خطاب کے دوران ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے کہا کہ انتہاپسندی کے خلاف نظریاتی جنگ میں علماء کرام کا کردار لائق تحسین ہے. سوشل میڈیا سمیت کسی بھی فورم پر کسی کو بھی فرقہ واریت اور نفرت انگیز مواد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر ہر کوئی لیڈر بننے کی کوشش کرتا ہے جس سے نفرتیں جنم لیتی ہے اگر کسی ٹاپک پر بحث کرنا مقصود ہو تو سوشل میڈیا کی بجائے آمنے سامنے بیٹھ کر پرامن ماحول میں گفتگو کرنی چاہیے. ضلع وہاڑی میں نظریاتی اور مذہبی اختلافات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر شر پسند عناصر کےخلاف بھرپور کاروائی کی گئی. تقریب کے دوران علماء کرام, مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد طاہر شریف گجر اور ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید جوئیہ نے بھی شرکت کی.*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here