کراچی: فوج کے میڈیا ونگ نے اتوار کے روز کہا کہ کراچی کور فوجی دستے صحرائے تھر میں چیلینج کن حالات کے تحت مربوط ، ہمہ جہتی دفاعی اور بقا کی تکنیکوں کی مشق میں مصروف ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ، فیلڈ مشق 28 جنوری کو شروع ہوئی اور اس میں عملی طور پر تیاری بڑھانا ، فورسز کے مختلف اجزاء میں ہم آہنگی اور جنگ کے میدان کے حقیقی ماحول کے تحت موثر جوابی اقدامات پر توجہ دی گئی ہے۔