شیخوپورہ میں دوسری شادی کی خاطر سنگدل باپ نے تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں منیہا اور منیبہ کو زہر دیکر مارڈالا۔

شیخوپورہ میں دوسری شادی کی خاطر سنگدل باپ نے تین سالہ دو جڑواں بیٹیوں منیہا اور منیبہ کو زہر دیکر مارڈالا۔
محبوبہ کی خواہش پر دونوں کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا ۔ملزمنے اعتراف جرم کرلیا۔
ملزم بیٹیوں کی ہلاکت کا ڈرامہ کرتا رہا فرانزک رپورٹ پر پکڑا گیا ۔
سلطان پارک مریدکے کے رہائشی سفاک ملزم افضل نے دوسری شادی کی خاطر محبوبہ کی خواہش پر دو کمسن بیٹیوں کو زہر دیکر مارڈالا اور انکی نعشوں کے قریب دہی، چاول اورواشنگ پاوڈر بکھیر کر ڈرامہ رچا یا مقامی پولیس نے بچیوں کی ہلاکت کی خبر پرفوری طور پر بچیوں کی نعشوں کو تحویل میں لے لیا اور فرانزک ٹیم طلب کرلی جن کی تحقیقات اور کیمکل رپورٹ کے مطابق دونوں کمسن بچیوں نبیہا اور منیبہ کی موت زہر سے ہوئی ہے ۔بچیوں کی ماں کوثر بی بی اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر میکے رہ رہی تھی پولیس نے مشکوک حالات دیکھ کر بچیوں کے باپ افضل کو حراست میں لے لیاجس نے دوران تفتیش اپنےجرم کا اعتراف کرلیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here