شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چائے نہ بنانے پر تشدد کرتے ہوئے خاتون کا ناک کاٹ دیا. .متاثرہ خاتون ہسپتال منتقل

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چائے نہ بنانے پر تشدد کرتے ہوئے خاتون کا ناک کاٹ دیا. .متاثرہ خاتون ہسپتال منتقل
چائے نہ بنانے پر جھگڑا.. شوہر نے غصہ میں آکر بیوی کا ناک کاٹ ڈالا
میاں چنوں تھانہ صدر کے گاؤں 97 پندرہ ایل کی رہائشی خاتون پروین اختر نے بتایا کہ اسکے شوہر دمیرا نے اپنے بھائی امیرا اور کزن مشتاق کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا اورملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے ناک کاٹ دیا. اردگرد کے لوگوں نے جان بچائی. متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ وہ گھروں میں کام کاج کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے. اور خرچہ نہیں دیتا جس بات پر ملزم دمیرا اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اور ملزمان کے تشدد سے خاتون کا ہاتھ .بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئیں. متاثرہ خاتون ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج ہے. دوسری طرف ایس ایچ او ملک طیب کے مطابق متاثرین کی جانب سے ابھی تک پولیس کو اطلاع نہیں کی گئی میڈیا کے ذریعے واقعہ کا پتہ چلا ہے لیکن جلد کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے مدعیہ کی درخواست پر مکمل قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here