وہاڑی:نواحی علاقہ لڈن میں سیوریج کا ناقص انتظام عوام پریشان
تفصیل کے مطابق وہاڑی ضلع کے نواحی علاقہ لڈن میںسیوریج کا نظام انتہائی ناگفتہ پا ہے گلیوںمیںگندے پانی نے گزرنا محال کر دیا ہے سب سے زیادہ متاثر محلے جاوید کوٹ،آڑی ،شاہد کالونی،چاہ عیسن والہ اوررحم علی شاہ جو ہر وقت گندے پانی میںڈوبے رہتے ہیں جہاں سے گزرنا انتہائی مشکل ہے اور سیوریج کا گندا پانی لوگوں کے گھروں میں اکٹھا رہتا ہے محلہ جاوید کوٹ میںپانی گزشتہ تین ماہ سے اکٹھا ہے اور پیدل چلنا بھی مشکل ہے جہاں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے جو غول کی شکل میںحملہ آور ہوتے ہیںاور سونا محال کر دیتے ہیں اور یہ صورتحال اس وقت انتہائی پریشان کن حالت اختیار کرتی ہے جب غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے سیوریج سے محلہ جاوید کوٹ میںڈاکٹرعنائیت حسین کی گلی انتہائی متاثر ہے جو سب سے زیادہ مصروف بھی ہوتی ہے گزشتہ چھ ماہ سے پانی میںڈوبی ہوئی ہے. ڈی سی وہاڑی سے عوامی و سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ لڈن میںسیوریج کے مسائل کو حل کیا جائے
