شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں

پاکپتن میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں اور ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

عارف والہ کے نواحی علاقہ 67 ای بی میں شادی کی تقریب میں جعلی کولڈ ڈرنک پینے سے 4 بچیوں کی حالت غیر ہوگئی۔ جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین بچیاں دم توڑ گئیں جبکہ چوتھی بچی اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ مریحہ،5 سالہ فاطمہ اور 5 سالہ میشا شامل ہیں جبکہ 6 سالہ سائرہ ڈسٹرکٹ اسپتال ساہیوال میں زیر علاج ہے۔ جعلی کولڈ ڈرنک بیچنے والا دکان دار اپنے اہل خانہ سمیت گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکان سے تمام مشروبات قبضہ میں لے کر نمونہ جات حاصل کر لئے۔
ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here