سوئی نادرن گیس پائپ لائن ملتان کے نئے کنیکشن کی میرٹ لسٹ میں میاں چنوں سب سے پیچھے اورDG Khanسب سے آگے

سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے نئے کنیشن کی میرٹ لسٹ میں خانیوال سب سے پیچھے اورDG Khanسب سے آگے ہے. سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے نئے کنیشن کی میرٹ لسٹ جو کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی سائیٹ پر آویزاں کی گئی ہے جس میں خانیوال ڈویژن اور چنوں ڈویژن کو یکسر مسترد کیا گیا ہے 2016ء میں‌جمع کروائے گئے کنیکشن ابھی تک نہیں‌لگائے گئے جبکہ دوسرے نمبر پر مسترد کیا جانے والا ڈویژن شجاع آباد اور ملتان مین ہے اور سب سے زیادہ نوازہ جانے والا ڈویژن ڈی جی خان، لیہ اور مظفر گڑھ ہے جنکی 2018ء کے جون کے مہینے میں‌جمع کروائی گئی درخواستوں پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے. میاں چنوں‌اور خانیوال کے علاقہ جات خصوصاََ وہاڑی،لڈن اور بورے والہ بھی جنوبی پنجاب کا حصہ ہیں‌گورئنمنٹ جنوبی پنجاب کو سہولیات دینے کا ڈھونڈورا ہر دور میں‌پیٹتی ہے مگر عملی طور پر کچھ بھی دکھائی نہیں‌دیتا ہے اس کے علاوہ میاں‌چنوں میں‌ سوئی نادرن گیس پائپ لائن میں‌ٹاوٹ مافیا کا راج ہے میرٹ پر پورا اترنے والے بھی رشوت دیے بغیر اپنا کنیکشن نہیں‌لے سکتے ہیں اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ ہے کہ میاں‌چنوں آفس میں‌ٹاوٹ مافیا کا خاتمہ کیاجائے اورمیرٹ لسٹ میں نظر ثانی کی جائے اور اس کو جلد ازجلد تواریخ کو باقی اضلاع کے ساتھ ملایا جائے تاکہ میاں چنوں اور وہاڑی ،بورے والہ اور لڈن کے وہ افرا د جنہوں نے درخواست جمع کروائی ہیں‌ان کی شکایات کا ازالہ کی جاسکے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here