سنگین وارداتوں میں ملوث 2بدنام زمانہ بین الاضلائی خطرناک ڈکیت تھانہ ٹھینگی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک

عوام الناس کی جانوں سے کھیل کر مال و متا ع سے محروم کرنے والے سنگین وارداتوں میں ملوث 2بدنام زمانہ بین الاضلائی خطرناک ڈکیت تھانہ ٹھینگی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی سربراہی میں وہاڑی پولیس کی بہترین حکمت عملی سے 2خطرناک ڈکیت آصف آرائیں عرف عاصو اور عنصر سعید ٹھینگی کے علاقے میں پولیس مقابلہ کے دوران ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ایک تیسرا ساتھی حبیب گزشتہ روز وہاڑی پولیس کی ناکہ بندی فرار ہونے کی ناکام کوشش کے دوران نہر میں چھلانگ لگا کر ڈوبنے سے ہلاک ہو گیا تھا. ملزمان وہاڑی, خانیوال, سیالکوٹ, منڈی بہاؤالدین اورٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتی, رابری اور اغواء برائے تاوان جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے اور ملزمان آصف 42اور عنصر34مقدمات کی وارداتوں میں ملوث تھے. علاقہ میں کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نےڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید, ایس ایچ اوٹھینگی سب انسپکٹر محمد عباس, ایس ایچ اوصدروہاڑی, سی آئی اے سےشاہد اسحاق اور محمد نوید پر مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here