سنگین نوعیت کے درجنوں کیسوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکووں کی بین الصوبائی گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار ٹی ٹی پسٹل، مشتبہ موٹر سائیکل اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد

سنگین نوعیت کے درجنوں کیسوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکووں کی بین الصوبائی گینگ کا مرکزی ملزم گرفتار
ٹی ٹی پسٹل، مشتبہ موٹر سائیکل اور بڑی مقدار میں منشیات برآمد

سانگھڑ: تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں کے سلسلے میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او شہدادپور کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی بڑی کاروائی کے نتیجے میں دو درجن سے زائد قتل، اقدام قتل، ڈاکے، چوری، ناجائز اسلحہ، منشیات اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین نوعیت کے دو درجن سے زائید کیسوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے مرکزی ملزم بدنام زمانہ ڈاکو عمران برڑوکو شہدادپور میں چانڈیہ موری کے نزدیک پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے چھ کلو چرس، مشتبہ موٹر سائیکل اور ایک ٹی ٹی پستول بھی برآمد کیا گیا ہے گرفتار ڈاکو 12 کیسوں میں اشتہاری اور روپوش بھی ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی نے پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here