سماجی برائیوں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن 2390 لیٹر کچی شراب برآمد

ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کے خصوصی ہدایات پر سماجی برائیوں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن ،سی آئی اے سانگھڑ کا شہدادپور کے قریب جلال نوناری کے ایک مشتبہ مکان پر چھاپہ مارکر 2390 لیٹر کچی شراب برآمد ملزم فرار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی کے ہدایت پر سی آئی اے سانگھڑ کے انچارج غلام شبیر دلوانی اور ارباب سیال کے زیر نگرانی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ گاؤں جلال نوناری کے قریب ایک مشتبہ گھر میں چھاپہ مارکر شراب کی بٹھی برآمد کرکے اس کو مسمار کردیا جبکہ ملزم امین بالادی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا سی آئی اے پولیس نے کچی شراب کے. 9 ڈرم برآمد کرلیا جس میں کچی شراب کے 2390 لیٹر شراب برآمد کرکے گناہ نمبر 322-2019 قلم 4-3 کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔M.shabir.k

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here