ساہوکا (نامہ نگار)اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نے پھر دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا٬ایک جان کی بازی ہارگیا

ساہوکا (نامہ نگار)اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نے پھر دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا٬ایک جان کی بازی ہارگیا،دوسرے واقعہ میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص قتل جبکہ ایک شدید زخمی۔اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نے پھر دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا٬ایک جان کی بازی ہارگیا،ملزم نور احمد نمبردار کا بیٹا وائس چیئرمین تنویر لکھوکا کا بھائی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ ساہوکا کے علاقہ امیندہ لکھوکا میں نمبردار نوراحمد لکھوکا کا بیٹا اور وائس چیئرمین یونین کونسل جملیرا تنویر احمد لکھوکا کے چھوٹا بھائی سفیان لکھوکاپولیس کی سستی کی وجہ سے گرفتاری سے بچا ہوا تھا ۔جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے مخالفین پر دوبارہ فائرنگ کردی جس سےجابر لکھوکا اور نصیر احمدنامی شدید زخمی ہوگئے۔جن میں سے جابر لکھوکا زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔واضح رہے کہ چند دن قبل بھی ملزم فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر چکا ہے۔
دوسرے واقعہ میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق،ایک شدید زخمی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق تھانہ ساہوکا کے علاقہ چک نمبر 35کےبی نذد اڈاجملیرا میں اللّٰہ دتہ انصاری کے تعمیر شدہ پلاٹ پر چار دن سے مرتضیٰ عرف مرتی قوم دھوتھڑ نے قبضہ کر رکھا تھا۔ جس پراللّٰہ دتہ ولد سادنا قوم چھجواور مالک مکان اللّٰہ دتہ پنچائتی طور پر ان کے پاس گئے اور بات چیت کے ذریعہ معاملہ حل کرنے کی کوشش کی لیکن مرتضی عرف مرتی نے آگے سے فائرنگ شروع کر دی۔ اس موقع پر فوری طور پر پولیس کو کال کی گئی لیکن دو گھنٹے مسلسل فائرنگ کے باوجود پولیس موقع پر نا پہنچ سکی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اللّٰہ دتہ ولد سادنا قوم چھجو موقع پر جاں بحق جبکہ اللّٰہ دتہ انصاری شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ قاتل موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ساہوکا پولیس نے تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے۔
Aa

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here