سانگھڑ کے شہری واپڈا سانگھڑ کے خلاف سراپا احتجاج

سانگھڑ کے شہری واپڈا سانگھڑ کے خلاف سراپا احتجاج. گذشتہ چار روز سے شہنشاہِ کالونی سانگھڑ میں بجلی نہیں ہے اور ٹرانسفارمر خراب ھے جسے واپڈا اہلکار اتار کر تو لے گئے ہیں لیکن ٹھیک کر کے دوبارہ لگانے کی زحمت تک نہیں کر رہے ہیں اور لوگوں کو اس شدت کی گرمی میں اذیت سے دوچار ہونے کے لیے چھوڑا ہوا ہے. بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی ناپید ہو گیا ہے اور گھروں میں موجود گوشت دودھ ودیگر اشیاء خراب ہو رہی ہیں. شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے. چار روز گزرنے کے بعد لوگوں کی بس ہو گئی ھے اور گرمی سے بلبلاے ہوئے شہری آخر احتجاج نہ کریں تو اور کیا کریں. شہنشاہ کالونی کے رہائشی واپڈا سانگھڑ کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے. اب دیکھنا یہ ہے کہ اس احتجاج کا کوئی نوٹس لیتا بھی ھے اور ٹرانسفارمر ٹھیک کر کے بجلی بحال کرتے ہیں یا نہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here