سانگھڑ ٹریفک پولیس ان ہیوی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے واپس کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے.ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی

ضلع سانگھڑ میں ہیوی ٹریفک کی آمد کا معاملہ

سانگھڑ ٹریفک پولیس ان ہیوی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے واپس کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے.ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی

ضلع سانگھڑ کی شاہراہوں سے ہیوی ٹریفک کے گزرنے کی وجہ سے سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کے سوال کے جواب میں ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر وے کے قوانین سے بچنے اور اس پر سفر سے گریز کرتے ہوئے یہ ٹریفک مٹیاری، میرپورخاص اور نوابشاہ کے اضلاع سے سانگھڑ میں داخل ہو رہی ہے۔ ضلع سانگھڑ کے ہائی وے پر نہ ہونے کی وجہ سے ان ہیوی گاڑیوں کے خلاف ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کارروائی کرکے ان کو واپس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہوگا جب تک ہائی وے پر ناکے لگا کر اس ٹریفک کو روکا نہ جائے۔ مزید یہ کہ مٹیاری، میرپورخاص اور نوابشاہ میں ہی ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے۔ اس سلسلے میں اعلی حکام اور دیگر اضلاع سے بھی رابطہ کیا ہوا ہے اور جلد ہی ان ہیوی گاڑیوں کی سانگھڑ میں آمد کو روک دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here