سانگھڑ لچھمی کیس کی انکوائری ٹیم پیرومل پہنچ گئی

سانگھڑ ۔
سانگھڑ لچھمی کیس کی انکوائری ٹیم پیرومل پہنچ گئی
متاثرین کے بیان قلمبند ہرممکن تعاون کی یقین دھانی انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر وشن مل
سانگھڑ پانچ روز قبل سول اسپتال سانگھڑ کی میٹرنٹی ہوم کے فرش پر بچے کو جنم دینی والی خاتون لچھمی کی انکوائری معاملے کے لئے انکوائری ٹیم متاثرین کے گھر پیرومل پہنچ گئی انکوائری ٹیم نے متاثرہ خاتون کے والد میر خان بھیل اور دیگر گواہان کے بیان قلمبند کیے متاثرہ خاندان کی آہبکا اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی اور انصاف کے اصول کے لئے انکوائری ٹیم کے سامنے آبدیدہ ہو گئے متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ غریب ہونا جرم بن گیا سول اسپتال عملے نے نامناسب رویہ اپنا کر زہنی مریض بنا دیا لچھمی کے والد میر خان بھیل کا کہنا تھا کہ سول سرجن ڈاکٹر شگفتہ نسرین نے بھی ہماری ایک نہیں سنی ڈانٹ ڈپڑ سے کام لیتے ہوئے ہمیں ہی قصور وار ٹھراتے ہوئے اپنی زمہ داری نبھانے سے نالاں رہی انھوں نے کہا ظلم و ستم میری بیٹی کو ڈیلیوری کے لئے دھکے دیئے گئے ادویات اور ایمبولینس تک مہیا نہیں کی گئی جب کہ ہمیں جھوٹا ثابت کرنے کی پوری کوشش کی گئی میڈیا نے معاملے کو ہائی لائٹ کر کے جینے کی امید دلائی متاثرہ خاندان نے کہا جناب سیشن جج سانگھڑ کے مشکور ہیں جنہوں نے واقعہ کا نوٹس لے کر انکوائری مقرر کرائی انھوں نے امید کی ہے ہمارے ساتھ انصاف ہو گا.M.shabir.k

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here