سابقہ ایم پی اے ایوب خا ن سلدیراکی مسلم لیگ ق میں‌شمولیت کا اعلان ہماری سیاست کا مقصد عام غریب آدمی کی حالت زار کو بہتر بنانا ہے پرویز الٰہی

چودھری پرویزالٰہی سے سابق ایم پی اے ایوب خان سلدیرا اور دیگر رہنماؤں
کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
ہماری سیاست کا مقصد عام غریب آدمی کی حالت زار کو بہتر بنانا ہے، انشاء اللہ جلد کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے: سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وہاڑی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا آزاد امیدوار پی پی 231، عمران ایوب خان سلدیرا اور سابق ناظم افتخار احمد خان سلدیرا نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمیشہ سے ہماری سیاست کا مقصد و محور عام اور غریب آدمی کی حالت بہتر بنانا ہے، یہی وجہ ہے کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایسے فلاحی کام کئے جن کی مثال نہیں ملتی، لوگ آج بھی ان کاموں کو یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بڑے احسن طریقے سے پیش کیا ہے، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، انشاء اللہ جلد کشمیری آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے محمد ایوب خان سلدیرا نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ کا دور سنہرا تھا، زندگی کا ہر شعبہ خوشحال تھا، ترقی کا دور دورہ تھا، آپ کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں۔#

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here