زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں۔۔ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈی، ہال وارڈن اور سٹیٹ آفیسر سمیت اکثر عہدوں پر نئے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نشست پر ایک افسر کو تین سال سے زیادہ تعینات نہیں رہنا چاہیے،، اس لئے یونیورسٹی کے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں کررہی ہے،،ڈاکٹر عامر جمیل کو ڈائریکٹر کوالٹی اشورنس سیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی،،ڈاکٹر عبدالخالق کو ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈی لگا دیا گیا،،ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر غلام مرتضی سے چارج واپس لے کر ڈاکٹر یاسر جمیل کو سونپ دیا گیا،،جبکہ ڈاکٹر منظور احمد کو ڈائریکٹر فنانشنل اسنٹنس ، ڈاکٹر لئیق اکبر لودھی کو پرنسپل آفیسر لگا دیا گیا،، جبکہ ڈاکٹر ساجد کو بھورے والا سب کیمپس میں پرنسپل کی ذمہ داری مل گئی،،ڈاکٹر امجد اولکھ کو چیف ہال وارڈن، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی کو ڈین ویٹرنری سائنسز تعینات کیا گیا ہے،،جبکہ ڈاکٹر آصف تنویر کو ڈین ایگریکلچر اورڈاکٹر عاصم عقیل کو ایسوسی ایٹ سینئر ٹیوٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here