رہنما جمیعت علماء اسلام حافظ حمد اللہ کی میاں چنوں پہنچنے پر مکی مسجد میں صحافیوں سے گفتگو..

رہنما جمیعت علماء اسلام حافظ حمد اللہ کی میاں چنوں پہنچنے پر مکی مسجد میں صحافیوں سے گفتگو..
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
اداروں کو مضبوط بنانے کا دعوہ کرنے والی حکومت نے اداروں کو تباہ کردیا ہے اور دوسروں کے احتساب کی بات کرنے والے خود اپنے احتساب سے بچنے کیلئے عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں.حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ سے بچنے کیلئے عدالتوں میں اسٹے لے رہی ہے.اُنکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت کا کردار بہت برا رہا ہے کیونکہ تقرریوں سے مسئلہ کشمیر حل ہوتا تو کب کا ہوجاتا.اُنہوں نے کہا کہ میری شہریت کو ختم کرنے والوں نے آج تک ملک سے بغاوت کرنے والے الطاف حسین. کی شہریت کیوں بحال رکھی ہوئی ہے. اور ہمارا مقصد صاف اور شفاف الیکشن ہیں. اور پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے عوام آج خود بھی پریشان ہے کیونکہ مہنگائی اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے وعدہ سارے ہوا میں کہیں گم ہوگئے ہیں. آج کا
کسان طبقہ جس طرح مہنگائی اور حالات سے دورچار ہے کوئی پوچھنے والا نہیں. اور خاص طور پر 5 ہزار لوگوں کے نکلنے پر استعفیٰ دینے والے اعلان کدھر ہیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here