روایتی ہٹ دھرمی: بھارت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا

بھارت نے پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کی مخلصانہ پاکستانی پیشکش ماننے سے انکار کر دیا۔
دو روز قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن جادھو سے قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کر دی تھی۔

جاسوس ہونے کے باوجود بھارت کا مطالبہ ہے کہ را کے ایجنٹ کلبھوشن جادھو تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کی جائے۔

بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن جادھو تک قونصلر رسائی کی پیشکش ماننے سے انکار کرتے ہوئے ’را‘ کے جاسوس سے ملاقات کے لیے شرائط بھی رکھ دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here