رمضان بازار میں چینی کا حصول عزت نفس مجروح کرنے سے کم نہیں

بورےوالہ/ رمضان بازار
بورےوالہ رمضان بازار میں چینی پر دس روپے فی کلو سبسڈی حاصل کرنے کے لیے خریداروں کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ ساتھ لے کر رمضان بازار جانا ضروری ہے جہاں پر آپ کا ایک لائین میں لگا دیا جاتا ہے اور آپ کی باری آنے پر آپ کا قومی شناختی کارڈ دیکھ کر اس کا ایک رجسٹر پر اندراج کیا جاتا ہے دوسرے صاحب گاہک سے رقم وصول کرتے ہیں اور آپ کو دو کلو چینی کا پیکٹ پکڑا دیا جاتا ہے آپ ایک شناختی کارڈ پر دو کلو سے زیادہ چینی نہیں خرید سکتے اگر آپ ضعیف ہیں آپ کے گھر موجود چھوٹے بچوں کا قومی شناختی کارڈ نہیں بنا تو آپ گورنمنٹ کی طرف سے دی دس روپے فی کلو چینی پر دی گئی سبسڈی سے محروم رہیں گے خواتین اور مرد حضرات گاہکوں کو اس طرح رمضان بازار میں چینی فراہم کرنا ان کی عزت نفس کو مجروح کرنے کے مترادف نہیں ہے
حافظ عمید اکرم

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here