رستم:ضلع مردان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،انچارج چوکی چارگلی حسین علی خان نے پوسٹنگ کے پہلے دن منشیات فروش محمد علی کو پابند سلاسل کر دیا.

رستم:ضلع مردان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری،انچارج چوکی چارگلی حسین علی خان نے پوسٹنگ کے پہلے دن منشیات فروش محمد علی کو پابند سلاسل کر دیا.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان سجاد خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ایس ایچ او رستم پرویز خان کی سربراہی میں انچارج چوکی چارگلی حسین علی خان نے بروقت اور شاندار کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد علی عرف ساقی ولد شیر غنی سکنہ کنڈر کس کٹہ خٹ کےقبضہ سے 2820 گرام چرس برآمد ہو کر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.یاد رہے کہ حسین علی خان کی پوسٹنگ کا آج پہلا دن تھا.اس موقع پر انچارج چوکی چارگلی حسین علی خان نے کہا کہ عوام معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کیا جائےتمام شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پولیس کی انسداد منشیات مہم کا حصہ بننا چاہیے منشیات سے پاک معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here