دربار کریم شاہ کے قریب 5‌نامعلوم‌موٹر سائیکل سوارڈاکوءوں نے‌ناکہ‌لگائے پولیس‌ پہ اندھا دھند فائرنگ کر دی

گلزارسیال سے

پولیس کوتقریباً 11:15بجے رات بذریعہ ریسکیو 15اطلاع موصول ہوئی کہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار 5نامعلوم مسلح افراد پل زور کوٹ کرمپور کے قریب موٹر سائیکل 125اور کیش 6500روپے چھین کر لڈن کی جانب فرار ہو گئے ہیں. اس اطلاع پر علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی جبکہ کرمپور میں چیکنگ پر مامور سرکل گشت آفیسر ایس ایچ او مترو انسپکٹر رشید احمد بھی ملزمان کے تعاقب میں لڈن کی جانب روانہ ہوگئے. چوک لڈن میں ناکہ بندی پوائنٹ پر موجود حیات ڈوگر اے ایس آئی نے 3تیز رفتار موٹر سائیکلوں کو آتے دیکھ کر رکنے کا اشارہ کیا تو وہ چکما دے کر کچی پکی کی جانب فرار ہو گئے. دربار کریم شاہ کے قریب ایس ایچ او لڈن انسپکٹر قمر عباس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے تو 3موٹر سائیکل پر سوار 5ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی. پولیس نے گاڑی اور قریبی درختوں کی اوٹ لے کر جان بچائی اور حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔چند منٹ کے بعد ملزمان کی طرف سے فائرنگ کی آواز بند ہونے پر قریب جا کر دیکھا تو 3کس ملزمان مردہ حالت میں پڑے تھے جبکہ 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے. موقع سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل125, ایک پسٹل 9ایم ایم اور 2پسٹل 30بور متعدد گولیاں 14 ہزار روپے اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے. ملزمان کی شناخت کروائی جا رہی ھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here