داتا دربارکی سیکیورٹی پر معمور گاڑی کے نزدیک دھماکا 5 پولیس اہلکارسمیت آٹھ شہید

داتا دربارکی سیکیورٹی پر معمور گاڑی کے نزدیک دھماکا 5پولیس اہلکارسمیت آٹھ شہید
پولیس کے مطابق لاہورمیں داتا دربارکے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا، دھماکے میں 5پولیس اہلکارشہیداورایک شہری جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے جنہیں نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا شہید ہونے والوں میں ایلیٹ اہلکارشاہد، سلیم اورعام شہری رفیق شامل ہے۔
دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کی آواز دوردور تک سنی گئی ہے پولیس وین مکمل تباہ رینجرزطلب .بم دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
پنجاب حکومت نے پولیس موبائل کے نزدیک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اوردیگرمحکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی اور وزیراعلیٰ نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا اورانتظامیہ کودھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے اعلیٰ پولیس حکام اورسیف سٹیز اتھارٹی کے حکام کو بھی طلب کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here