خون سفید ہو گئے بھائی بھائی کا دشمن بن گیا اور اس کی زمین پر قبضہ جمالیا اور اس کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دیا اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 34 جیڈی میں محبوب عالم ولد محمد صدیق جٹ وڑائچ نے اپنے بھائی پرویز اقبال ولد محمد صدیق کی زمین پر بھی20 سال سے قبضہ جمایا ہوا

خون سفید ہو گئے بھائی بھائی کا دشمن بن گیا اور اس کی زمین پر قبضہ جمالیا اور اس کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسا دیا
اوکاڑہ کے نواحی علاقہ 34 جیڈی میں محبوب عالم ولد محمد صدیق جٹ وڑائچ
نے اپنے بھائی پرویز اقبال ولد محمد صدیق کی زمین پر بھی20 سال سے قبضہ جمایا ہوا
ہےبھائی جب بھی اپنا حق مانگنے کے لئے آتا ہے اس کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے دیتا ہے سیاسی اور سماجی منظورنظر تعلقات کو اپنی ذاتی مفادات مادہ پرستی اور ترجیحی کی بنیاد پر اپنا سکہ شاہی جمائے ہوۓ ہے جس کی مثال مقدمہ نمبر19 /346 ہیں اور پولیس بھی اس کے ساتھ ساز باز ہو کر خاص طور پر Asi مرزا اسماعیل پرویزاقبال جو کہ اب اسلام آباد کا رہائیشی ہے
اس بچارے کو لوہے کے چنے چبا رہے ہیں پرویزاقبال جب بھی اپنا حق مانگنے کے لئے آتا ہے محبوب عالم اس کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا دیتا ہے Asi مرزا اسماعیل محبوب علم کی فل سپورٹ کرتا ہے
پرویز اقبال کا کہنا ہےمیری اعلیٰ احکام سے اپیل ہےوزیراعظم پاکستان عمران خان سے بھی اپیل ہے کہ مجھ پر جو جھوٹے مقدمے انکو ختم کیا جائے اور محبوب عالم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے
اور میری زمین مجھ کو واپس دلائی جائے جس پرمحبوب عالم ناجائز قابض ہے بیس سال سے
میں شکر گزار رہوں گا موجودہ حکومت کا میرا حق مجھے دلایا جائے
رپورٹ ڈاکٹر فرمان علی اوکاڑہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here