حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو بہترین اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے رمضان بازار لگا دیئے گئے

بوریوالا۔۔۔
۔۔بورے والہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو بہترین اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لئے رمضان بازار لگا دیئے گئے ہیں ان رمضا ن بازاروں میں اشیائے خوردونوش چینی، آٹا، پھل اور سبزیاں رعائتی نرخوں پر فراہمی کی جا رہی ہیں۔ جس سے عوام کو اچھا خاصا ریلیف مل رہا ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار رمضان بازار بوریوالاکے دورے کے موقع پر کیا۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر بور یوالا حسنین خالد سنپال، ضلعی صدرانجمن تاجران جمیل بھٹی اور دیگر افسران بھی مو جود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز ید کہا کہ رمضان بازاروں کو بہترین انداز سے منیج کیا جارہا ہے تاکہ صارفین اپنی ضرورت کی اشیاء آسانی سے خر ید سکے۔ رمضان بازاروں میں پارکنگ اور سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے تاکہ یہاں آنے والے خریدار اپنی گاڑیا ں اور موٹر سائیکل پارک کر کے تسلی سے خریداری کرسکیں۔انہوں نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب آٹا، چینی اور گھی پر فی کلو 10روپے سبسڈی دی رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here