حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کی حدبندیوں سے متعلق اعتراضات اور تجاویز کی درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ شروع کردیا گیا

شاهد حسین راجپوت بیورو چیف
حکومت پنجاب کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کی حدبندیوں سے متعلق اعتراضات اور تجاویز کی درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ شروع کردیا گیا کمشنرز کو ڈیمارکیشن اتھارٹی کے اختیارات تفویظ کئے گئے ہیں کمشنر ڈیرہ غازی خان مدثر ریاض ملک نے درخواستوں کی سماعت کی۔پہلے روز تحصیل ڈیرہ غازی خان کی 23 اور تحصیل کوٹ چھٹہ سے متعلق 51 درخواستوں کی سماعت کی گئی سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ سمیت دیگر درخوست گزار،اعتراض اور تجویز کندگان شریک تھے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن،اسسٹنٹ کمشنر جنرل،اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو کا متعلقہ عملہ ریکارڈ اور نقشوں سمیت موجود تھے
VO

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن و ڈیمارکیشن اتھارٹی مدثر ریاض ملک 25 اکتوبر تک حد بندیوں سے متعلق درخواستوں پرسماعت کریں گے شیڈول کے مطابق ڈیمارکیشن اتھارٹی 26 سے یکم نومبر تک درخواستوں پر قانون کے تحت فیصلہ کریں گے اورحدبندی کی حتمی فہرست دونومبر کو جاری کی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here