حکومت بلوچستان میں کاروباری حضرات کو ٹیکس کے حوالے سےشعور و آگاہی دینا چاہتی ہے

OC
اوستا محمد ..
بسم اللّٰہ رائس مل اوستا محمد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں FBR کے چیف کمشنر بلوچستان یوسف حیدر شیخ نے تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان میں کاروباری حضرات کو ٹیکس کے حوالے سےشعور و آگاہی دینا چاہتی ہے اوستا محمد کے تمام مل اونر ٹریڈنگ کمپنی اور دیگرکاروباری اس اجلاس میں شرکت سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے تمام کاروباری حضرات ملک کے خیر خواہ اور ادائیگی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہ بلوچستان میں FBR کی جانب سے ٹیکس کے حصول اور اسکی معلومات کے لئے بلوچستان کے مختلف بڑے شہروں میں شعور آگاہی کے حوالے سےکاروباری حضرات کے ساتھ اجتماعی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ملک میں اکنامی و اقتصادی در پیش مسائل کو حل کر سکیں ٹیکس کے مد میں بہت سے فوائد حاصل ہوں گے انہوں نے کہ اسوقت پورے ملک میں ٹیکس دینے والے کاروباری حضرات کی تعداد 25 لاکھ کے قریب ہے حالانکہ اگر پاکستان میں 80 لاکھ تک کاروباری حضرات اپنا ٹیکس ایمانداری کے ساتھ ادا کریں تو ملک کی اقتصادی معیشت میں بہتری آئے گی ٹیکس نہ دینے سے تمام بوجھ 25 لاکھ کو برداشت کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ہر اشیاء خوردنوش پر ٹیکس شامل ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here