جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں اپلائیڈ ذولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کی تقریب حلف برداری

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں اپلائیڈ ذولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کی تقریب حلف برداری، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور سوسائٹی کو شعبہ میں ریسرچ کے فروغ اور طلبہ کیلئے فشریز، وائلڈ لائف سمیت شعبہ کی دیگر فیلڈ میں مہارتیں حاصل کرنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں اپلائیڈ ذولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان قائم کردی گئی۔۔ جس کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔۔ ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر فرحت جبین وائس چیئرمین، ڈاکٹر طیبہ سلطانہ جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر سلمی سلطانہ جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر شبانہ پرویز فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر اظہر رسول آفس سیکرٹری، ڈاکٹر مخدوم حسین انفارمیشن سیکرٹری، ڈاکٹر عبدالشکور چوہدری ایڈوائزر اور ڈاکٹر ثمینہ قمر میڈیا ایڈوائزر کی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر کنٹرولر ڈاکٹر شفقت حسین، سٹیٹ کیئر آفیسر ڈاکٹر شہزاد چٹھہ، ڈاکٹر مہرالنساء، ڈاکٹر خضر حیات، ڈاکٹر اسرار چوہدری و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریسرچ آئیڈیاز پر بات کرنا ہوگی۔ زندگی میں کامیابی کیلئے کتابوں سے دوستی کرلیں اور جدوجہد کرتے ہیں۔ ذولوجیکل سوسائٹی کے قیام سے طلبہ کو عملی میدان میں آنے کیلئے مدد ملے گی۔ سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے وائلڈ لائف، فشریز سمیت تمام شعبوں میں کام کریں۔ سوسائٹی کو چاہیے کہ سائنٹیفک جنرل پر بھی کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ نے ایک سال میں 25 کروڑ کی ریسرچ گرانٹس حاصل کیں۔ جبکہ اس میں ہر سال اضافہ ہوتا رہنا چاہیے۔ انہوں نے سوسائٹی کو پانی کی بچت کی آگاہی مہم شروع کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم منرل واٹر استعمال تو کرتے ہیں لیکن اکثر جگہوں پر پانی کی آدھی سے زیادہ بوتل کو وہیں چھوڑ دیتے ہیں جو پانی کا ضیاع ہے۔ اس حوالے سے آگاہی پھیلانی کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here