جھنگ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے.سی او ایجوکیشن نسیم احمد

جھنگ( رائے تجمل بھٹی ) کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار کشمیریوں کے ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے نکالی جانے والی ریلی میں سی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے کیا

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی طرف سے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف کرسٹرڈ بم کا استعمال تاریخ کا بد ترین واقعہ ہے بھارتی فوج اور مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ ان حربوں کو استعمال کر کے کشمیریوں کو کچلنے کا جو خواب دیکھ رہی ہے وہ کبھی ہم پورا ہونے نہیں دیں گے مودی سرکار یہ نوشتہ دیوار ہے اسے پڑھ لو انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی حق رائے دہی کے مطابق ہی حل چاہتا ہے مودی سرکار نے کشمیر کا جو ریاستی سٹیٹس ختم کیا ہے یہ مودی سرکار کے گلے پڑ جائے گا اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری محمد اشرف گجر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے اگر وہ ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو اسکا ایک راستہ ہے جنگ اور جہاد چوہدری اشرف گجر نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھر ہم سب سے پہلے باڈر پر جائیں گے پھر نہ کوئی کنٹرول لائن رہے گی اور نہ ہی سیز فائر لائن پھر غزوہ ہند کا آغاز ہو جائے گا ریلی میں استاتذہ طلبہ طالبات ملازمین سول سوسائٹی کے افراد ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ریلی اسلامیہ ہائی سکول سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ضلع کہچری پر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے پینا فلیکس اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here