جھنگ قیمت پنجاب پورٹل کا قیام مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایک احسن قدم ہے.ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو

جھنگ( رائے تجمل حسین بھٹی )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ قیمت پنجاب پورٹل کا قیام مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایک احسن قدم ہے ۔ اس ضمن میں پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس بلا امتیاز کاروائی کر کے ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالہ سے کاروائیاں جاری رکھیں۔قیمت پنجاب پورٹل کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے تمام ترشکایات کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہٰذا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوامی شکایات کے فوری ازالہ کےلئے قیمت پنجاب پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایا ت پرکاروائی عمل میں لائیں۔یہ بات انہوںنے قیمت پنجاب پورٹل پر عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر عمل درآمد کے حوالہ سے کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اشرف، اسسٹنٹ کمشنرزاور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت محکمہ پولیس، صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر ، بہبودآبادی، زراعت، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ قیمت پنجاب پورٹل پر روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کے ریٹس مختص کئے جاتے ہیں جس کا مقصدمقررہ سرکاری نرخوں کوکنٹرول میں رکھنا ہے ۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس محکمانہ سروسز کی بہتر ی کیلئے فیلڈ میں رہ کرکاروائیاں جاری رکھیں اور مرتکب دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر اور جرمانوں سے گریز نہ کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی طرف سے اب تک قیمت پنجاب پورٹل پراشیائے خوردونوش کے حوالہ سے مختلف نوعیت کی 112شکایات موصول ہوئی ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پہلی فرصت میں قیمت پنجاب پورٹل کے تحت موصول ہونے والی شکایا ت پرکاروائی عمل میں لا ئیں اور شکایت کنندہ سے رابطہ میں رہیںتاہم عوامی شکایات کے ازالے میں تاخیر برداشت نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قیمت پنجاب پورٹل سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے قیمت پنجاب پورٹل پرشکایات کے ازالہ سے مثبت نتائج موصول ہو رہے کے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here