جھنگ:ڈپٹی کمشنر نے پودا لگانے کے بعد شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی، رائے تجمل بھٹی

جھنگ( رائے تجمل حسین بھٹی )ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت ضلع جھنگ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیاہے اس ضمن میں ضلع بھر میں چار لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شجر کاری مہم کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔ یہ بات انہوںنے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سٹیلائٹ ٹاﺅن اور مجید امجد پارک میںشجر کاری مہم کے تحت پودا لگانے کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے پودا لگانے کے بعد شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا مانگی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام انقلابی اقدام ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ پودا لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی نگہداشت کرنا بھی ضروری ہے۔آئیں مل کر درخت لگائیں اور اپنے شہر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوںنے کہا کہ درخت ہمارے دوست ہیں اور دوستوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔اس لحاظ سے شجرکاری ہم سب کی معاشرتی ذمہ داری ہے۔ہماری بقاءکے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت ضلع جھنگ میں شجرکاری مہم کے دوران چار لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات سمیت صحت ، تعلیم ،پولیس، زراعت، لائیو سٹاک، ماحولیات، سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس اور دیگر تمام محکموں سمیت نجی ادارے بھی اس خصوصی مہم میں حصہ لیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here